تربت میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار زخمی

جمعہ 7 اپریل 2017 23:28

تربت میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار زخمی
کوئٹہ۔07اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) تربت میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :