اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج تعمیر کرنے کیلئی27 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوعبوری لائسنس جاری کر دیئے

لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات فروخت یا اسکی مارکیٹنگ کی مجاز نہیں ہوں گی ، آئل سٹوریج کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اوگرا کی ٹیم سٹوریج کا جائزہ لے گی اور مطمئن ہونے کی صورت میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات فروخت یا مارکیٹنگ کا لائسنس جاری کیا جائیگا

جمعہ 7 اپریل 2017 23:26

اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج تعمیر کرنے کیلئی27 آئل مارکیٹنگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹر ی اتھارٹی ( اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج تعمیر کرنے کیلئی27 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوعبوری لائسنس جاری کر دیے، لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات فروخت یا اسکی مارکیٹنگ کی مجاز نہیں ہوں گی ، آئل سٹوریج کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اوگرا کی ٹیم سٹوریج کا جائزہ لے گی اور مطمئن ہونے کی صورت میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات فروخت یا مارکیٹنگ کا لائسنس جاری کیا جائیگا۔

اوگرا ترجمان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کیلئے اوگرا میں مختلف کمپنیوں نے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جن کا جائزہ لینے کے بعد27 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اوگرا کے قواعد اور مطلوبہ شرائط پر پورا اتریں جس پر اوگرا نے ان کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عبوری لائسنس حاصل کرنے والی کمنپیاں پٹرولیم مصنوعات فروخت یا اسکی مارکیٹنگ نہیں کر سکیں گے۔

لائسنس ہولڈر کمپنیوں کیطرف سے سٹوریج تعمیر کیے جانے کے بعد اوگرا کی ٹیمیںان تعمیرات کا جائزہ لیں گی اگر تعمیرات تسلی بخش پائی گئیں تواوگرا ان کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے اور مارکیٹنگ کے لئے لائسنس جاری کرے گی۔ اوگرا کی طرف سے جن کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں ان میں آئل انڈسٹریز پاکستان لمیٹڈ،ایسل پٹرولیم لمٹیڈ،یورو آئل لمیٹڈ،النور پٹرولیم لمٹیڈ،دمام پٹرولیم لمٹیڈ، میکس فیول پرائیویٹ لمیٹڈ، فاسٹ آئل پرائیویٹ لمٹیڈ، ہائی ٹیک پٹرولیم لمٹیڈ ،گورنمنٹ پٹرولیم لمیٹڈ، لگاڈیا پٹرولیم لمیٹڈ، آئل یکو پٹرولیم لمیٹڈ، پاک پٹرولیا لمیٹڈ، افیولر پرائویٹ لمیٹڈ، بری آئل پرائیویٹ لمیٹڈ،ویسٹ پٹرولیم لمیٹڈ،جن پٹرولیم لمٹیڈ،وائیٹل پٹرولیم لمٹیڈ،انٹرنیشنل پٹرو کیمیکل لمٹیڈ،الائیڈ پٹرولیم لمٹیڈ، آن لی ون انرجی لمٹیڈ،پاک گیسولین سروسز لمٹیڈ،شمس پٹرولیم لمٹیڈ،برکلے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ لمٹیڈ، تاج گیسولین پرائیویٹ لمٹیڈ،مائی پٹرولیم لمٹیڈ اور ٹرمینل ون لمٹیڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :