وزیر صحت پنجاب نے بیدیاں روڈ بم دھماکہ کے زخمیوں میں چیک تقسیم کئے‘لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج چار زخمیوں کو 24 لاکھ روپے مالی امداد دی گئی

جمعہ 7 اپریل 2017 23:21

وزیر صحت پنجاب نے بیدیاں روڈ بم دھماکہ کے زخمیوں میں چیک تقسیم کئے‘لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج بیدیاں روڈ بم دھماکہ کے زخمیوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔ وزیر صحت نے چار شدید زخمیوں رحمان، شکیل ، اسلم اور فرحان کو 6 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مجموعی طور پر 24 لاکھ روپے کے چیک دئیے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام صابر اور دیگر انتظایہ ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بیدیاں روڈ پر دھماکہ کے زخمیوں میں سے جو صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں ان کے چیک وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عوامی نمائندے گھروں پر پہنچائیں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے زخمیوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے بھی دریافت کیا جس پرتمام زخمیوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ہسپتال کے ڈاکٹرز ، سٹاف اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحت یابی اور دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :