سکردو،شدید برفباری سے شگر ، باشہ برالدکے بلائی علاقوںسمیت متعدد مقامات کا رابطہ شہر سے مکمل طور پر منقطع

جمعہ 7 اپریل 2017 23:05

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) شدید برف باری کے باعث شگر کے بلائی علاقوں باشہ برالدو سمیت متعدد مقامات کا رابطہ شہر سے مکمل طور پر منقطع ہوکر رہ گیا ہے جس کے باعث برالدو اور باشہ کے سکردو میں موجود سینکڑوں افراد سکردو میں ہی پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ باشہ ااور برالدو میں موجود افراد کے لئے کھانے پینے کے اشیاء کے لالے پڑ گئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ اس وقت انسانوں کے ساتھ مال مویشوں کو بھی کھلانے کے لئے ان کے پاس کچھ نہیں نہیں بچا ہے اس لئے ان کے پاس انہی مال مویشیوں کو کاٹ کر کھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے سکردو میں موجود باشہ سے تعلق رکھنے والے ایک ذرائع نے بتایا کہ باشہ اوربرالدو ویلی میں اس وقت صوتحال انتہائی تشویش ناک ہوگئی ہے اور جانوروں کو بھی کھلانے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ویلی کے لوگ مارچ کے وسط سے جانوروں کو قریب موجود جنگلوں میں بھیج دیا جاتا تھا اور صرف صبح اور شام کے اوقات میں ان جانوروں کو تھوڑا چارہ دیا جاتا تھا تاہم اپریل میں ہونے والی برف باری نے تمام انتظامات کو درہم برہم کردیا ہے شدید برف باری کے نتیجے میں متعدد مقامات پر لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہے جس کے باعث اشیاء ضروریہ بھی لے جانا ممکن نہیں ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو لوگوں کو انہیں مال مویشی زبح کرکے کھانے کے سواء کوئی اور چارہ نہیں رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :