انسداد دہشتگردی کی عدالت نے معروف قوال امجد صابری سمیت فوج ‘رینجرز پولیس اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق کیخلاف دائر 4 مقدمات کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی

جمعہ 7 اپریل 2017 21:22

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے معروف قوال امجد صابری سمیت فوج ‘رینجرز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے معروف قوال امجد صابری سمیت فوج ،رینجرز پولیس اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کے خلاف دائر 4 مقدمات کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ سے بیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن حاصل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے،جمعہ کو مقدمات کی سماعت کے موقع پر ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ،اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے مقدمات جیل میں چلانے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے،تاہم تاحال نوٹی فکیشن جاری نہ کیا جاسکا ہے،ملزمان کو عدالت میں پیش کئے جانے پر سیکورٹی خدشات ہیں ،اس لئے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے سے قاصر ہیں۔