پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، چوہدری پرویز اشرف

اکتوبر سے قبل آزادکشمیر بھر اورمہاجرین کے حلقوں میں وارڈ کی سطح سے تنظیم سازی مکمل کردی جائے گی،سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر

جمعہ 7 اپریل 2017 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر ہاؤسنگ وفزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ۔ پیپلزپارٹی کے کارکن بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں ۔ اکتوبر سے قبل آزادکشمیر بھر اورمہاجرین کے حلقوں میں وارڈ کی سطح سے تنظیم سازی مکمل کردی جائے گی ۔

و ہ آج یہاں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے انچارج محترمہ فریال تالپور کے احکامات کی روشنی میں آزادکشمیر میں پارٹی کی تنظیم سازی منظم بنیادوں پر کی جارہی ہے ۔ پارٹی کو مظبوط بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر بھر سے پارٹی کے غیر متحرک کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے گھر گھر جارہے ہیں اس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے بھی رابطہ کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے حلقوں میں سے خیبرپختونخوا میں پارٹی کومنظم کرنے کیلئے آغاز کردیا گیا ہے ۔

ایبٹ آباد میں پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کیلئے اختیاراللہ بٹ اوران کی ٹیم تنظیم سازی کیلئے متحرک کردی گئی ہے وہ ایک ہفتے کے دوران ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں سے رابطے کر کے وہاں پر ایک ہم مقامی سطح پر کنونشن بلاکر اس میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں ۔ اور بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی ۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت طوفانی بارشو ں اورلینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا سروے کراکر ان کو فوری معاوضہ دلایاجائے اور جن علاقوں کے ندی نالوں میں پلوںکی ضرورت ہے ان مقامات پرجلد پل تعمیر کئے جائیں ۔ حکومت اپنے محکموں کو الرٹ کرے کہ بارشوں میں پھسنسے ہوئے افراد کو فوری نکالے اور ان کو محفوظ مقامات پر پہنچائے اس کیلئے حکومت کے پاس دیزاسٹر منیجمنٹ کا ادارہ موجود ہے اس کو فنڈز دیے جائیں اور ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف مہیا کیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ اٹھ ماہ کے دوران حکومت آزادکشمیرنے ماہ سوائے انتقامی کارروائیوں کے کوئی کام نہیں کیا حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو اولیت دے ۔ اداروں کو محکمہ بہبود آبادی کے 752ملازمین کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ان ملازمین کے گھروں پر فاقے پڑ رہے ہیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کو نارمل میزانیے پر لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک ملازمین کی تنخواہیں نہیں روکیں اپنے خرچوں کو کم کیا اور اپنا پیٹ کاٹ کر ملازمین کو تنخواہیں دیتے رہے ۔ موجودہ حکومت فی الفور ان ملازموں کو تنخواہیںادا کرے ۔