وفاق سندھ میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ، خورشید شاہ

14 ء میں نواز شریف سرنڈر کرکے استعفیٰ دینے جارہے تھے آصف علی زرداری نے ان کو روکا ور رائے ونڈ جاکر دنیا کو پیغام دیا کہ جمہوریت کوئی خطرہ نہیں ، قائد حزب اختلاف

جمعہ 7 اپریل 2017 18:24

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ 2014 ء میں جمہوریت کو پیپلزپارٹی نے بچایا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کھاریاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 2014 ء میں نواز شریف سرنڈر کرکے استعفیٰ دینے جارہے تھے آصف علی زرداری نے ان کو روکا ور رائے ونڈ جاکر دنیا کو پیغام دیا کہ جمہوریت کوئی خطرہ نہیں وزیراعظم 2014 ء میں دھرنے والوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے تھے مگر پیپلزپارٹی نے ان کا ساتھ دیا اور جمہوریت کو پارلیمنٹ ڈی ریل نہیں ہونے دیا اور اب وفاق سندھ میں خطرناک کھیل کھیل کر ہمارے معاملات میں دراندازی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو مسائل حل کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں امن فوج اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے آیا ہے وزیراعظم کی وجہ سے نہیں کراچی میں امن لانے میں راحیل شریف کا بہت بڑا کردار ہے۔ (عابد شاہ)