Live Updates

امیدہے کہ اگلے ہفتے پانامالیکس کافیصلہ آجائےگا،عمران خان

میری توجہ ان دنوں پاناماکی پچ پرہے،پاناماکیس کافیصلہ اشرافیہ کےطرزحکومت کوبدل کررکھ دےگا،میچ فکسراب الیکشن فکسربن گئے،وزیراعظم بن کراداروں کومضبوط اورتوانابناؤں گا،80 میں امریکہ کی جنگ میں شامل ہوناسب سے بڑی غلطی تھی،ٹرمپ میری سوچ سے بھی برانکلا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا بزنس سمٹ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 اپریل 2017 16:35

امیدہے کہ اگلے ہفتے پانامالیکس کافیصلہ آجائےگا،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07اپریل2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ امیدہے کہ اگلے ہفتے پانامالیکس کافیصلہ آجائے گا،میری توجہ ان دنوں پاناماکی پچ پرہے،پاناماکیس کافیصلہ اشرافیہ کے طرزحکومت کوبدل کررکھ دے گا۔انہوں نے آج یہاں اسلام آبادمیں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج جن مسائل کاشکارہیں یہ مسائل 80کی دہائی میں پیداہوئے ہیں۔

پاناما کیس پاکستان کے طاقتورلوگوں کے خلاف ہے۔ 22سیاسی جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ملک میں مارشل لاء کاراستہ آزاد میڈیاکی وجہ سے ہمیشہ کیلئے رک گیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کوبربادکرکے رکھ دیاگیا۔میرے دورمیں عبدالقادربہترین اسپنرتھا۔وزیراعظم کوچیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کااختیارنہیں ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کبھی ٹیم کاکپتان نہیں بننا چاہتاتھا۔

لیکن شکست کاخوف رکھنے والے کبھی بھی نہیں جیت سکتے۔میدان میں اترنے کیلئے تمام کشتیاں جلانا پڑتی ہیں۔میں نے دومرتبہ اس لیے استعفیٰ دیاکہ مرضی کی ٹیم نہیں دی گئی۔میرے بعد مصباح الحق پہلاکپتان ہے جوعزت سے ریٹائرمنٹ لے رہاہے۔مصباح نے خود کپتانی چھوڑی ان کونکالانہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کے پی حکومت تمام دوسری حکومتوں سے بہتر ہے۔

خیبرپختونخواہ میں ہم نے ادارے ٹھیک کیے۔کینسرہسپتال انتہائی کم قیمت میں تعمیرکیاتھا۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ اگرمیں وزیراعظم بناتومیرے سامنے دومقاصد ہوں گے۔میں وزیراعظم بن کراداروں کی مضبوطی اور ترقی چاہتاہوں۔ الیکشن لڑ کر نواز شریف تھانیدارجبکہ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ  80 کی دہائی میں امریکہ کی جنگ میں شامل ہونا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی۔

ہم نے ڈالرز کیلئے جہادی بنائے پھر ڈالرز کیلئے ہی مارے گئے۔ پھرآپ نے دیکھا کہ امریکہ کوکہہ کرپاکستان میں ڈرون حملے کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اتنا برا نہیں جتنا سمجھا بلکہ میری سوچ سے بھی بہت زیادہ برا نکلا۔ جب ٹرمپ صدربناتومیں نے کہا کہ ایک تہذیب کی تنزلی ہوئی ہے۔ شرکاء تقریب نے ان سوال پوچھاکہ آپ کوکونساسیاستدان یاپی ٹی آئی کے علاوہ جماعت پسندہے۔

جس پرعمران خان سوال کاجواب گول کرگئے۔عمران خان نے کہا کہ یہ بڑا مشکل سوال ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ گورنرسندھ کے بارے میں کیاکہوں کیونکہ ان کوعہدہ شریف بردران کی خدمت پرملاہے۔ گورنرسندھ سے ایسے ہی احمقانہ بیان کی امید تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی سے بھی پوچھ لیں وہ کہے گا کہ قطری خط جھوٹ ہے۔ جنرل(ر)راحیل شریف نے کراچی میں امن لانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے40 ہدایات دیں۔ ہم چارٹرآف ڈیمانڈ جلد لے کر آئیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات