وزیراعظم کا کراچی میں امن سے کوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ

جمعہ 7 اپریل 2017 16:40

وزیراعظم کا کراچی میں امن سے کوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا کراچی میں امن سے کوئی تعلق نہیں‘ کراچی میں امن جنرل (ر) راحیل شریف اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے قائم ہوا‘ چھوٹے میاں صاحب تو پنجاب میں دہشت گردوں کی منتیں کیا کرتے تھے‘ صوبوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو استعفے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو کھاریاں میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ میاں صاحب کی جمہوریت کی ہمیں تو سمجھ نہیں آتی۔ وفاقی حکومت کو صوبوں کے تحفظات دور کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن راحیل شریف اور سندھ حکومت کی وجہ سے ہوا۔ نواز شریف کا کراچی کے امن سے کوئی تعلق نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چھوٹے میاں صاحب پنجاب میں دہشت گردوں کی منتیں کیا کرتے تھے۔ صوبوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو ہمارے پاس استعفوں کے سوا کوئی چارہ نہیں۔