مردم شماری میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت شمار کیا جائے ‘علامہ سید محمد اسحا ق نقوی

جمعہ 7 اپریل 2017 15:34

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) جماعت اہل سنت آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر علامہ سید محمد اسحا ق نقوی نے کہا ہے کہ مردم شماری میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت شمار کیا جائے ، قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد سب سے پہلے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی نے 29اپریل 1973ء کو پاس کرکے تحفظ ناموس رسالت ؐ و ختم نبوت کے حوالے سے پوری اسلامی دنیا میں یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا ،چنانچہ جب 1974ء میں مکہ المکرمہ میں رابطہ عالمی اسلامی کا بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوا تو اس اس اجلاس میں آزادکشمیر اسمبلی کے اس مستحسن اقدام کو بہت سراہا گیا تھا اورآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کو مبارکباد دی گئی تھی اس وقت کی اسمبلی کے وہ 19خوش نصیب اراکین جنہوں نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دئیے تھے ان میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی والدہ محترمہ (سعیدہ خانم مرحومہ )اوران کے حقیقی چچا راجہ محمد لطیف خان مرحوم بھی تھے ،چوالیس 44سال کا طویل عرصہ گزر گیا یہ قرارداد آئین آزادکشمیر کاحصہ نہ بن سکی ہے ،یہ ایک لمحہ فکریہ ہی نہیں بلکہ بڑا المیہ ہے گزشتہ قریبی عرصہ میں وزیراعظم آزادکشمیر سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس قرارد اد کو آئین کا حصہ بنایاجائے موصوف نے وعدہ کیاجسے نہ صرف میڈیا میں سراہا گیا بلکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس اقدام کی تعریف کی ،مولانا اسحا ق نقوی نے آزادکشمیر بھر کے مسلمانوں کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے اپیل کی ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے اس قرارداد کو آئین کا حصہ بنایا جائے ،قرآن کریم کے دوسرے پارہ کی آیت نمبر ۸۴۱ میں ارشاد الٰہی ہے کہ نیکی کے کاموں مین سبقت کرو ،اس وقت ایک سچے اورحقیقی مسلمان کیلئے تحفظ ناموس رسالت وعقیدہ ختم نبو ت سے بڑھ کر کوئی نیک کام نہیں ہے اس وقت ملک میں مردم شماری کامرحلہ شروع ہے قادیانیوں کو مسلمانوں سے علیحدہ غیر مسلم اقلیت (قادیانی )شمار کیا جاناضروری ہے اورقادیانیوں کو بھی منافقت ترک کرکے اپنے آپ کو کھل کرقادیانی ظاہر کرناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :