چینی صدر شی جن پنگ امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ان کی اہلیہ نے جب پام بیچ بین الاقوامی ائیرپورٹ پر جبکہ ٹرمپ نے اپنی رہائش گاہ پر صدر شی کا استقبال کیا

جمعہ 7 اپریل 2017 15:09

چینی صدر شی جن پنگ امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) چین کے صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے،جب پام بیچ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ان کی اہلیہ نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی ا ہلیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچ گئے ہیں ۔

دونوں صدور کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی صدر خصوصی طیارے کے زریعے اپنے وفد کے ہمراہ جب پام بیچ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے تو ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ان کی اہلیہ نے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کو خوش آ مدید کہا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں قیام کے دوران چینی صدر کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملا قات ہو گی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا ۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد دونوں راہنماوں کے درمیان یہ پہلی با ضابطہ ملاقات ہے۔