ڈاکٹروں نے کہا کہ نازائیدہ بچی شیشے کی بنی ہے۔ وہ پیدا ہوئی تو اس نےسب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اپریل 2017 23:55

ڈاکٹروں نے کہا کہ نازائیدہ بچی شیشے کی بنی ہے۔ وہ پیدا ہوئی تو اس نےسب ..
چیلسیا اور کرٹس لش  اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر بہت خوش تھے۔ ہنٹنگٹن، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے اس  جوڑے کا خیال تھا کہ ان کا بچہ عام بچوں کی طرح ہوگا۔پیدائش سے پہلے الٹرا ساؤنڈ کے بعد ڈاکٹر  ان دونوں کو بتا دیا کہ ان کی بچی کے ساتھ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کی نازائیدہ  بچی، زوئی، کی ہڈیاں حمل کے دوران ہی ٹوٹ رہی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ زوئی کو osteogenesis imperfect  نامی ایک نایاب بیماری ہے۔ ہڈیوں  کی اس بیماری میں جیسے تیز ہوا سے بھی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ جس درجے  کی بیماری زوئی کو لاحق تھی، اس میں گہرے سانس لینے سے بھی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ ڈاکٹر ایسی ہڈیوں کو شیشے سے تعبیر کرتے ہیں۔
اس بیماری کا شکار بچے اپنے ابتدائی سالوں میں ہی مرجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی بچ بھی جائےتو اس کا قد 3 فٹ سے نہیں بڑھتا اور اسے اپنی زندگی وہیل چیئر پر گزارنی پڑتی ہے۔


زوئی کی کئی ہڈیاں اس کی پیدائش سے پہلے ہی ٹوٹ چکی تھیں، پیدائش کے دوران اس کی ہنسلی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔زوئی جیسے جیسے بڑی ہوتی جارہی ہے، اس کی ہڈیاں ٹوٹنے کی رفتار بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اکثر تو ایسا ہوتا ہے کہ چیلسیا  خود ہی اپنی بیٹی کی ہڈیاں ٹوٹنے پر اسے طبی امداد دیتی ہے، کیونکہ اس کی حالت سے  انجان  ڈاکٹر اسے عام بچوں کی طرح پکڑتے ہیں، جس سے اس کی مزید ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ 
آج زوئی 6 سال کی  ہو چکی ہے۔ اس کا قد دوسرے بچوں سے چھوٹا ہے اور اس کا وقت وہیل چیئر پر ہی گزرتا ہے مگر اس کے باوجود وہ زندگی سے بھرپور بچی ہے۔