105 سالہ بوڑھا رولر کوسٹر کی سواری کرنے والا دنیا کا عمر رسیدہ ترین شخص بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اپریل 2017 23:55

105 سالہ بوڑھا رولر کوسٹر کی سواری کرنے والا  دنیا کا عمر رسیدہ ترین شخص ..

105 سالہ برطانوی بوڑھے نے رولر کوسٹر میں بیٹھ کر مزے کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ ریکارڈ بھی بنا لیا۔
جیک رینالڈ کا تعلق چیسٹرفیلڈ سے ہے۔ اس نے  105 سال کی عمر میں رولر کوسٹر کی سواری کر کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ جیک جس رولر کوسٹر میں بیٹھا تھا وہ ایک عام رولر کوسٹر تھی، جوالٹی نہیں ہوتی تھی۔

(جاری ہے)


رولر کوسٹر کی سواری کرکے ریکارڈ بنانے کے بعد جیک نے تھیم پارک میں ہی اپنی 105و یں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ٹھیک تھا، میں اگلی رولر کوسٹر میں بھی بیٹھوں گا۔
ورلڈ ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ جیک نے علاقے میں کام کرنے والی ایمولینس سروس کے لیے فنڈ بھی جمع کیے ہیں۔جیک نے اپنی 105 سالگرہ پر یہ دوسرا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ اس سےپہلے اس نے 104 ویں سالگرہ پر پہلی بار ٹیٹو بھی بنوایا تھا، جو بزرگ ترین شخص پر بنایا جانے والا پہلا ٹیٹو تھا۔