اسلام آباد، مردم شماری کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 6 اپریل 2017 23:47

اسلام آباد،             مردم شماری  کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) وفاقی دارالحکومت میں مردم شماری کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد کی سربراہی میں اجلاس میں گزشتہ روز یہا ں اس حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ایس پی ساجد کیانی ، فوج ، رینجرز ، مردم شماری کے حکام نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں 25 اپریل سے اٹھائیس اپریل تک خانہ شماری ہوگی ، اٹھائیس اپریل سے مردم شماری کا آغاز کیا جائے گا ، مردم شماری کیلئے فوج اور سول اہلکاروں کی 652 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ۔

مرردم شماری کیلئے اسلام آباد کو 135 سرکل میں تقسیم کیا گیا ہے ٹیموں کی سیکورٹی فوج ، رینجرز اور پولیس مشترکہ طور پر کرینگے فوج ، رینجرز اور پولیس اپنا اپنا سیکورٹی پلان ترتیب دیکر آپس میں شئیر کرینگے ۔ٹیموں کی آمد و رفت کیلئے سرکاری اداروں اور نجی گاڑیاں بھی حاصل کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :