معیشت کا حجم بڑھ رہاہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی آرہی ہے ، اگلے سال تک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی اورایکسپورٹ بڑھے گی، کوشش کررہے ہیں کہ تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک لے آئیں، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بھی پیش کی،انتخابی اصلاحات سے متعلق 90اجلاس ہو چکے ہیں ،مزیدتجاویزآئی ہیں،کمیٹی جائزہ لے رہی ہے،حکومت کی کوشش ہے مردم شماری شیڈول کے مطابق مکمل ہو،19سال پہلے بھی ہماری حکومت نے مردم شماری کرائی،اسپیکرکے نام الیکشن کمیشن کاخط وارننگ نہیں کمیونیکیشن ہے،حکومت نے پچھلے تین سال میں 60 فیصد گروتھ دیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 6 اپریل 2017 23:47

معیشت کا حجم بڑھ رہاہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی آرہی ہے ، اگلے سال تک لوڈشیڈنگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کا حجم بڑھ رہاہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی آرہی ہے ، اگلے سال تک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی اورایکسپورٹ بڑھے گی، کوشش کررہے ہیں کہ تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک لے آئیں، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بھی پیش کی،انتخابی اصلاحات سے متعلق 90اجلاس ہو چکے ہیں ،مزیدتجاویزآئی ہیں،کمیٹی جائزہ لے رہی ہے،حکومت کی کوشش ہے مردم شماری شیڈول کے مطابق مکمل ہو،19سال پہلے بھی ہماری حکومت نے مردم شماری کرائی،اسپیکرکے نام الیکشن کمیشن کاخط وارننگ نہیں کمیونیکیشن ہے،حکومت نے پچھلے تین سال میں 60 فیصد گروتھ دیا۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت کا حجم بڑھ رہاہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی آرہی ہے ، اگلے سال تک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی اورایکسپورٹ بڑھے گی،، کوشش کررہے ہیں کہ تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک لے آئیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 25 میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبوں پر کام ہورہاہے، سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں سے پیداوار 8ہزارمیگاواٹ ہے اور ہم برآمدات بڑھانے کیلئے سر جوڑ کربیٹھے ہیں، ویلیوایڈیشن کی کمی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کیلئے وزارت تجارت کام کررہی ہے،ہمیں سب چیزوں کو متوازن رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتر کے باعث ریونیو میں اضافہ ہوا ہے ،سٹرکچرل اصلاحات میں ہم نے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ، ہم تجارتی خسارے کو مینج کررہے ہیں، ہمارا ٹریڈ گیپ 20 ملین ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق 90اجلاس ہو چکے ہیں ، گزشتہ سال دسمبرکے آخرمیں اتفاق رائے سے رپورٹ تیارکی تھی جو قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پیش کر دی ہے،مزیدتجاویزآئی ہیں جن کا کمیٹی جائزہ لے رہی ہے، 12اپریل تک کمیٹی کاتمام کام مکمل ہوجائیگا اور بجٹ سے پہلے انتخابی اصلاحات کاقانون منظورکرالیں گے۔

انہوں نے کہا کہحکومت کی کوشش ہے مردم شماری شیڈول کے مطابق مکمل ہو،19سال پہلے بھی ہماری حکومت نے مردم شماری کرائی تھی اور اب بھی ہم ہی کروا رہے ہیں ، یہ کام ہم پچھلے سال ہی مکمل کر لیتے مگر فوجی جوان دستیاب نہیں تھے جس وجہ سے ایک سال کی تاخیر ہوئی ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اسپیکرکے نام الیکشن کمیشن کاخط وارننگ نہیں کمیونیکیشن ہے،حکومت نے پچھلے تین سال میں 60 فیصد گروتھ دیا۔