راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ، ان کے بارے میں گورنرسندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ٹویٹ

جمعرات 6 اپریل 2017 23:46

راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ، ان کے بارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ، ان کے بارے میں گورنرسندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنرسندھ زبیر عمر کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف نے پوری جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ہے ان کے بارے میں گورنر سندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ، کراچی آپریشن میں کامیابیاں افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوش ہے ۔