وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ

جمعرات 6 اپریل 2017 23:40

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی ای) کی کارکردگی سے متعلق جمعرات کو وزارت میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایس کیو سی اے نے ادارے کی ماضی اور موجودہ کارکردگی کا تفصیلی موازنہ پیش کیا۔ پی ایس کیو سی اے نے اپنی رجسٹرڈ اشیاء کی تعداد 90 سے بڑھا کر 108 تک کر لی ہے اور ان میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ایس کیو سی اے احمد خالد صدیق نے بتایا کہ مجموعی طورپر 22368 سٹینڈر ڈائنریشن پراسیس اب تک سٹم کا حصہ بن چکے ہیں۔ ملک میں نارتھ ریجن کا آفس اسلام آباد میں قائم کیا جا رہا ہے جبکہ سائوتھ زون میں کراچی او سنٹرل زون میں لاہور میں ایک دفتر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ بہاولپور اور ہری پور ہزارہ میں بھی دو مزید ریجنل آفس کھولنے کیلئے پروپوزل پر کام ہو رہا ہے۔

کوئٹہ میں پی ایس کیو سی اے لیبارٹری کا قیام، مختلف اشیاء کیلئے لائسنس اجراء جن کی مجموعی تعداد 392 بنتی ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت ادارے کی ریونیو جنریشن میں مجموعی طورپر 38 فیصد اضافہ ہوا جسے مستقبل میں مزید بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ ادارے نے گزشتہ 9ماہ میں 139 غیر معیاری اشیاء بنانے والے یونٹ سیل کئے جبکہ اس سے پہلے یہ تعداد تین سال میں صرف 59 تھی۔ تعلیمی اداروں میں سٹینڈرڈ اور کوالٹی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے گئے اور کالجوں میں مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کرائے۔ پی ایس کیو سی اے کے نظام کو بتدریج جدید ترین خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور کافی حد تک تمام بنیادی انفارمیشن کو کمپوٹرائز کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :