مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے حوالے سے گورنر سندھ کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اپریل 2017 21:54

مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے حوالے سے گورنر سندھ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اپریل2017ء) مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے حوالے سے گورنر سندھ کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف سے متعلق گورنر سندھ کے متنازعہ بیان پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ردعمل دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ان کے کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کا بیان ان کی ذاتی رائےہے اس کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔