قصور کے بعد گجرات کے علاقہ کنجاہ میں درجنوں کمسن طالبات کی زیاتی کے بعد ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

جمعرات 6 اپریل 2017 23:35

قصور کے بعد گجرات کے علاقہ کنجاہ میں درجنوں کمسن طالبات کی زیاتی کے ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) قصور کے بعد گجرات کے علاقہ کنجاہ میں درجنوں کمسن طالبات کی زیاتی کے بعد ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل چینل 5 کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ میں درجنوں کمسن طالبات کو بلیک میل کرکے ان سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

یہ گروہ اس وقت بے نقاب ہوا جب ایک متاثرہ بچی نے باپ کو علم ہونے پر تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موضع لنگے گجرات کے علاقہ طارق رانجھا اپنے بیٹے سہیل‘ سمیراحمد اور نعمان رانجھا کے ہمراہ سپر سٹور چلاتا ہے جہاں اس کے بیٹے کمسن طالبات کی تصاویر بنا کر انہیں ایڈیٹ کرکے انہیں قابل اعتراض بنا کر طالبات کو دکھاتا پھر انہیں بلیک میل کرکے ان کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کرتا اور اس کے بھائی ویڈیوز بناتے۔

(جاری ہے)

ان درندہ صفت لوگوں نے اپنے لیپ ٹاپ اور یو ایس بیمیں مختلف طالبات کی 117 ویڈیوز اور 700 سے زائد تصاویر محفوظ کر رکھی تھیں۔ جبکہ اس گروہ میں شامل دو لوگوں کے درمیان پیسے کا تنازعہ پیدا ہونے پر ایک شخص نے ایک معصوم بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ طالبہ کے والد کو جب ویڈیوز موصول ہوئی تو اس نے باپ کو تمام حالات سے آگاہ کرنے کے بعد تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے بعد ازاں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ بااثر افراد کی جانب سے اس کیس کو ختم کرنے کیلئے پولیس پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔



متعلقہ عنوان :