کراچی میں بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں، وسیم اختر

جمعرات 6 اپریل 2017 23:34

کراچی میں بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ، کاروبار کی غرض سے کراچی آنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ، چین ہمارا دوست ملک ہے اور کراچی اور خصوصاً پاکستان بھر میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تیکنیکی سہولیات مہیا کر رہا ہے یہ بات انہوں نے حمزہ تابانی کی قیادت میں آنے والے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے کہی، چینی وفد کے سربراہ جوکال(GUO KAL )چائنا کونیکو انجینئرنگ کارپوریشن کے ماہرین ، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، مشیر مالیات خالد محمود شیخ، سینئر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چینی وفد نے شہر کے مختلف پروجیکٹ جن میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ادویات، اسپتالوں کی صورتحال کی بہتری ، نالوں کی صفائی ، ہائی ویز کی تعمیر ، کلین انرجی سمیت مختلف منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مختلف پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تیکنیکی مہارت بھی فراہم کرسکتے ہیں ، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مختلف منصوبوں کے لئے تجاویز مرتب کرکے ہمیں فراہم کریں تاکہ ان پر کاموں کا آغاز کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ جو منصوبہ بھی کراچی کے شہریوں کے مفاد میں ہوگا اس میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :