پنجاب فوڈ اتھارٹی اور واسا ڈائریکٹر جنرلز ملاقات، سیمپل مہم کے نتائج پر بات چیت،بہتری کے لیے 15دن کی مہلت طے
مسائل کی سنگینی، مسائل زدہ علاقوں میںفلٹرزاور لائنوں کی تبدیلی کے متعلق بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل دن بعد دوبارہ سیمپلنگ، مقرر کرد وقت میں بہتری نہ آنے پر نتائج مفاد عامہ کے تحت مشتہر کر دیے جائیں گے۔ڈاکٹر شاہ زیب محفوظ طریقے سے خوراک بنانے ، بیچنے اورحفظان صحت کے اصولوں کے متعلق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آگاہی مہم پارلیمانی سیکرٹری بلدیات رمضان صدیق بھٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ رشید نے چونگی امر سدھو کے دوکانداروں میں مفت فوڈ سیفٹی کٹس بھی تقسیم کیں
جمعرات 6 اپریل 2017 23:32
(جاری ہے)
اس حوالے سے ڈائریکٹرٹیکنیکل ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے بتایا کہ مسائل والے علاقوں میںفلٹرزاور لائنوں کی تبدیلی کی ضرورت کے متعلق بھی واسا حکام کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔
عوامی اضطراب اور پریشانی کے پیش نظر گزشتہ نتائج مشتہر نا کرتے ہوئے واسا کو بہتری کے لیے 15دن کی مہلت دی گئی ہے۔ 15دن کے وقفے کے بعد تمام علاقوں سے دوبارہ نمونے لییجائیں گے اور مقرر کرد وقت میں بہتری نا آئی تو پانی کے نتائج مفاد عامہ کے تحت مشتہر کر دیے جائیں گے ۔ خوراک بنانے اور بیچنے کے حوالے سے وحدت روڈ کے دوکانداروں کے لیے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات رمضان صدیق بھٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ رشید نے چونگی امر سدھو کے دوکانداروں میں مفت فوڈسیفٹی کٹس بھی تقسیم کیں ۔دوکانداروں کو محفوظ طریقے سے خوراک بنانے اور بیچنے کے حوالے سے حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات رمضان صدیق بھٹی کا کہنا تھا کہ صحت مند غذا تیار کرنا ہی خوراک کے مسائل کا واحد حل ہے۔ دوکانداروں کو خوراک کے اجزاء اور انکے صحت پر اثرات کی مکمل آگاہی دینے سے خوراک کے میعار کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔وزیر خوراک نے اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اورفوڈ اتھارٹی قوانین پرمکمل عمل درآمد کروانے کے لیے قوانین کی مکمل آگاہی دی جا رہی ہے، مفت کٹس کے علاوہ خوراک کے شعبہ سے منسلک افراد کے لیے مفت ورکشاپس، سیمینار، ٹرینگ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے، محفوظ خوراک کی تیاری اور فراہمی کی تربیت کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سکول آف ہائی جین اور بھی بنا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.