پنجاب کے عوام موجودہ حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں ، اگر امریکہ میں ٹرمپ خاموش ووٹ کی وجہ سے کامیاب ہو سکتے ہیں تو پیپلز پارٹی بھی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو گی ، حامد سعید کاظمی کو عدالتوں نے بری کیا، تنقید کرنے والے توہین عدالت کر رہے ہیں

سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی حامدسعید کاظمی کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 6 اپریل 2017 22:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام موجودہ حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور عمران خان بھی عوام کو ڈیلیور نہیں کر سکے یہی وجہ ہے کہ اب عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور آصف علی زرداری نے صحیح کہا ہے کہ ہم حکمرانوں سے پنجاب لیں گے اگر امریکہ میں ٹرمپ خاموش ووٹ کی وجہ سے کامیاب ہو سکتے ہیں تو پیپلز پارٹی بھی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو گی اور جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔

ملتان میں بلاول بھٹو کا جلسہ ہر حالت میں ہو گا۔شوکت بسرا پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردی ہو یا حالت جنگ مردم شماری ہر حالت میں ہو نی چاہیئے۔

(جاری ہے)

حامد سعید کاظمی کو عدالتوں نے بری کیا، تنقید کرنے والے توہین عدالت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی کی حج سکینڈل کیس سے باعزت بری ہو نے پر مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا پیپلز پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی شوکت محمود بسرا ، ڈاکٹرجاوید صدیقی ، شاہ رخ ملک ، غضنفر خان، عبد القادر شاہین ، خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر ،ایم سلیم راجہ، را? ساجد ، سید عارف شاہ، شیخ غیاث الحق، خلیل راں ، سلیم الرحمن می?، مشتاق انصاری ، احمد اقبال، عبد الر?ف لودھی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ علامہ سید حامد سعید کاظمی عدالتوں سے باعزت بری ہو کر آئے ہیں یہ پیپلز پارٹی اور عوام کا فخر ہیں پورے جنوبی پنجاب اور ملک بھر میں ان کے عقیدت مند چیئرمین بلاول بھٹو، پارٹی صد ر آصف علی زرداری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کی رہائی سے پارٹی کو تقویت ملی ہے ان کی قربانیوں کے اعتراف میں آصف علی زرداری ملتان آئے پیپلز پارٹی قربانیوں کا نام ہے اور حامد سعید کاظمی بھی قربانیوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کے خلاف غلط الزامات لگائے ان کے خلاف بھی کاروائی ہو نی چاہیئے کیونکہ کاظمی صاحب کے خاندان کی شرافت کی گواہی پورا علاقہ دیتا ہے اور مصائب برداشت کرنا پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے شوکت بسرا کے سیکریٹری کو قتل کیا گیا لیکن آج تک ملزم گرفتار نہیں ہو ئے اصل میں پیپلز پارٹی کے لئے قانون مختلف اور حکمرانوں کے لئے مختلف ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی میں ملوث لوگ آج صفائیاں پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حامد سعید کاظمی کی قربانیاں اتنی زیادہ ہیں سینیٹ یا قومی اسمبلی کی نشستیں ان کے سامنے چھوٹی ہیں یہ جو چاہیں گے وہی نشست انہیں ملے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں حکمرانوں سے پوچھتا ہوں کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کہاں گئے جو کل تک پنکھے جھل کر عوام کو دکھاتے تھے وہ اب کہاں ہیں بجلی اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے کسان بدحال ہیں مزدور ، محنت کش اور خواتین لوڈشیڈنگ کے باعث بے روزگاری میں مبتلا ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف تو پاک لینڈ پراپرٹی ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے بلکہ وہ کہتے تھے کہ میرے پاس تو اتنی رقم ہے کہ اس کا ٹیکس صرف پانچ ہزار روپے بنتا ہے جس شخص کی کرپشن کا راز پانامہ نے فاش کیا اور غیر ملکی اداروں نے ڈاکو منٹری بنائی اس شخص کو کسی پر بھی تنقید کاحق حاصل نہیں ہے مخدوم احمد محمود نے سانحہ لاہور کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو قابو پانے کے لئے حکمرانوں کو نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا چاہیئے تھا لیکن ملک حالت جنگ میں ہو یا دہشت گردی کی زد میں مردم شماری آئینی تقاضا ہے اسے مکمل کیا جانا چاہیئے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مردم شماری کے کام کو مکمل کرائیں اور دہشت گردوں کے بزدلانہ عزائم کو ناکام بنائیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ملتان کا جلسہ سیہون شریف سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ملتوی کیا گیا لیکن ملتان کا جلسہ ہر حالت میں ہو گا اور یہ پنجاب کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تین پروگریسیو جماعتیں ہیں جن میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی شامل ہیں جو دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور اب تک ہماری قیادت بھی دہشت گردی کا شکار ہو چکی ہے لیکن کچھ لوگ دہشت گردوں کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں عمران خان نے طالبان کے دفتر کھولنے کا کہا اور میاں نواز شریف تو طالبان کو گلے لگانے کے لئے آج بھی بے تاب ہیں انہوں نے کہا کہ حامد سعید کاظمی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے جو لوگ اسے ڈیل قرار دے رہے ہیں وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں جس طرح سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر توہین عدالت کرتے ہیں اسی طرح یہ بھی توہین عدالت ہے وقت اور حالات نے ثابت کیا ہے کہ مخالفین نے پیپلز پارٹی کے خلاف جو بھی الزامات لگائے ملک کی بڑی عدالتوں نے اسے رد کیا۔