مرد م شماری ٹیم پر خودکش حملہ بزدلانہ حرکت ، آپریشن ردالفساد میں دہشت گردوں کا صفایا ہوگا،کامران سیف

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشت گرد اور ان کے آقائوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرینگے،جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور

جمعرات 6 اپریل 2017 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ میاں کامران سیف نے بیدیاں رو ڈ لاہور میں مردم شماری ٹیم پر خود کش حملہ میں 5فوجیوں سمیت6افراد کی شہادت پر انتہائی غم اور افسو س اور اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری ٹیم پر خودکش حملہ بزدلانہ حرکت ہے ،آپریشن ردالفساد جاری رہے گا اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران و کارکنان خود کش حملہ میں شہادت پانے والے فوجی و سویلین افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے انہوںنے کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشت گرد اور ان کے آقائوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرینگے۔