Live Updates

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسیاسی جماعتوں کےاثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

جماعت اسلامی امیرجماعت جبکہ عوامی مسلم لیگ سب سےغریب پارٹی ہے،مسلم لیگ(ن)ساڑھےکےساتھ سرفہرست ،پیپلزپارٹی کی آمدن2 کروڑ،جبکہ پی ٹی آئی 15 کروڑسے زائداثاثوں کی مالک ہے۔۔ترجمان الیکشن کمیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اپریل 2017 16:26

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسیاسی جماعتوں کےاثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اپریل2017ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔جس کے تحت حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)ساڑھے چارکروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست ہے،پیپلزپارٹی کی آمدن  2 کروڑ ،جبکہ تیسرے نمبرپرتحریک انصاف ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی تفصیلات میں کہا گیاہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)ساڑھے چارکروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت نے پارٹی اجلاسوں پر ایک لاکھ  35 ہزارخرچ کیے،ن لیگ آمدن ایک کروڑ  65 لاکھ جبکہ اخراجات  2 کروڑ سے زائد ہیں۔ جماعت اسلامی کے اثاثے  10 کروڑ روپے سے زائد کے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے اثاثے ایک لاکھ  38 ہزارمالیت ہے۔ایم کیوایم  4  کروڑ  75 لاکھ، ق لیگ کے اثاثے 5 کروڑ سے زائد ہیں۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کی آمدن  2 کروڑ جبکہ اخراجات  12 کروڑ سے زائد ہیں۔ عوامی تحریک  گیارہ لاکھ چوتیس ہزار۔جبکہ  تحریک انصاف اثاثے رکھنے والی پارٹیوں میں تیسرے نمبرپرہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات