پاکستان جرمنی سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،وزیراعظم

جمعرات 6 اپریل 2017 15:10

پاکستان جرمنی سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،دونوں ملکوں کے درمیان کثیرالجہت تعاون موجود ہے،پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،ماضی کے مقابلے میں ملکی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جرمنی کے اقتصادی تعاون و ترقی کے وزیرگیرڈمولر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی دوطرفہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان کثیرالجہت تعاون موجود ہے،پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ملکی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہے،پاکستان جرمنی سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔وزیراعظم نے اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے دوطرفہ چیمبر آف کامرس کی تجویز دی۔اس موقع پر گیرڈمولر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔جرمن وزیر نے بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا