مصباح الحق نے پاکستان کو نمبر ون بنایا، ان کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پی سی بی چئیر مین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اپریل 2017 14:31

مصباح الحق نے پاکستان کو نمبر ون بنایا، ان کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 اپریل 2017ء) : پی سی بی چئیر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے مصباح الحق کی بہت سی خدمات ہیں جن کو بھُلایا نہیں جا سکتا۔ میں مصباح کی جن الفاظ میں بھی تعریف کروں وہ کم ہے۔ مصباح کرکٹ کو اچھی طرح جانتے تھے ۔ کھلاڑیوں سے لے کر امپائر تک سب ان کی تعریف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں پی سی بی چئیر مین کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی ویسٹ انڈیز سیریز سے واپسی پر ان کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں انہیں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ شہریار خان نے کہا کہ مصباح نے ٹیم میں ہم آہنگی پیدا کی ۔ آسٹریلیا کی سیریز سے واپسی پر ہارنے کے باوجود آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چئیر مین کا خط آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت اپنی جگہ لیکن آپ کی ٹیم کا رویہ بہت اچھا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ اس میں مصباح کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔