راحیل شریف عام انسان اور عام جنرل تھے ، کراچی میں امن کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔ گورنر سندھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اپریل 2017 14:26

راحیل شریف عام انسان اور عام جنرل تھے ، کراچی میں امن کا سہرا نواز شریف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 اپریل 2017ء) : گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں امن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کراچی 10 منٹ میں بند ہو جاتا تھا لیکن اب تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی کراچی کو اب بند نہیں کر سکتیں۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ راحیل شریف ایک عام انسان اور عام جنرل تھے ۔

(جاری ہے)

لیکن ان کے بارے میں ایسے کہا جاتا ہے جیسے اقبال کی طرح انہوں نے امن کا خواب دیکھا ۔

محمد زبیر نے مزیدکہا کہ کراچی میں امن کا سہرا وزیر اعظم نواز شریف کے سر ہے۔بزنس سمٹ سے خطاب میں محمد زبیر نے کہا کہ میڈیا ہر بات کا کریڈٹ راحیل شریف کو دے دیتا ہے۔ جبکہ کراچی آپریشن کا سو فیصد کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تبدیلی نواز شریف کی وجہ سے آئی ہے۔ کراچی ایک پُر امن شہر بن چکا ہے۔ جب تک ضروری ہوا کراچی میں رینجرز موجود رہے گی۔