قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی اور اخلہ ونارکوٹکس کنٹرول کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کل کوہونگے

جمعرات 6 اپریل 2017 14:15

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی اور اخلہ ونارکوٹکس کنٹرول کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی اور اخلہ ونارکوٹکس کنٹرول کی ذیلی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس کل جمعہ کوہونگے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس وزارت پانی و بجلی کے کمیٹی روم میں ساڑھے 10بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد ارشد خان لغاری کریں گے اجلاس میں کمیٹی کو درگئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ون اور ٹو بارے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور وزارت کے دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس میں جمعہ کو پارلیمنٹ لاجز کے پیپس ہال میں اڑھائی بجے ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی کنوینر نعیمہ کشور کریں گی اجلاس میں کریمنل لاء ترمیمی بل 2016ء کی سیکشن 292 سی اور 377 بی کے شیڈول ٹو ایکٹ 1988V اور دیگر ترمیمی بلز پر غور کیا جائے گا۔