برطانیہ نے سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی

سی پیک میں کی جانیوالی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی ،ْ برطانوی وزیر مملکت

جمعرات 6 اپریل 2017 14:15

برطانیہ نے سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) برطانیہ نے سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔لندن میں ایک کانفرنس سے خطاب میں برطانوی وزیرمملکت برائیانٹرنیشنل ٹریڈ کریگ ہینڈز نے کہا کہ برطانیہ سی پیک منصوبے کا اہم پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے ،ْہم پاکستان اور چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ،ْتینوں ممالک خطے میں پیدا ہونے والے نئے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیرمملکت نے بتایا کہ سی پیک میں کی جانیوالی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی جبکہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :