لاہور ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل لائونج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

جمعرات 6 اپریل 2017 14:15

لاہور ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل لائونج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) لاہور ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار ،انٹرنیشنل لائونج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار سے مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ میں چوہے کھلے عام دند دناتے پھرنے لگے جبکہ ائیر پورٹ انتظامیہ چوہوں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ ائیر پورٹ انٹر نیشنل لائونج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر ائیر پورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ کافی محنت مشقت کے بعد انتظامیہ ایک چوہا پکڑنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ ائیر پورٹ لائونج میں خوف و ہراس پھیلا رہا۔

متعلقہ عنوان :