پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو۔ پولیس کو چیلنج دینے والا، پائلٹ کی وردی میں ملبوس، منشیات فروش پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 اپریل 2017 23:51

پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو۔ پولیس کو چیلنج دینے والا، پائلٹ کی وردی میں ملبوس، ..
پائلٹ کی وردی پہنے جمیکا سے تعلق رکھنے والے  ایک شخص کے قبضے سے حکام  نے 5 پاؤنڈ کوکین برآمد کر لی ہے، جو سوٹ کیس کی لائننگ میں چھپائی گئی تھی۔
یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ  جان ایف کینڈی ائیر پورٹ پر کنگسٹن ، جمیکا سے آنے والے  ماریو ہڈسن نے اپنے ہاتھ میں  ایک صفحہ پکڑا ہوا تھا، جس پر لیونارڈو ڈائی کیپرریو کی فلم کیچ می اف یو کین(Catch Me if You Can ) کے ایک کردار  کی تصویر تھی۔


ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہڈسن جمیکا کا شہری ہے۔ ا س نے پائلٹ کی وردی پہنی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ہڈسن کا کہنا تھا کہ وہ ڈیڈ ہیڈنگ کریو ممبر(dead-heading crewmember) ہے۔ ائیر لائن کی اصطلاح میں اس کا مطلب ہے   کہ وہ  ائیر لائن کا ایسا ملازم ہے جو دوسرے ائیر پور ٹ پر ڈیوٹی سنبھالنے کے لیے بطور مسافر جا رہا ہے۔
کسٹمز آفیسر نے تھوڑی دیر بعد ہی پتا چلا لیا کہ ہڈسن نے ڈیلٹا ائیر لائن کےجعلی آئی  ڈی بیج دکھائے ہیں۔ اس کے بعد اس کےسامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 5 پاؤنڈ کوکین برآمد ہوئی۔امریکا میں اس کوکین کی قیمت 85 ہزار ڈالر ہے۔
ہڈسن کو حکام نے منشیات سمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :