14سالہ برطانوی سائیکل سوار نے ریکارڈ وقت یعنی 29 دن میں آسٹریلیا عبور کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 اپریل 2017 23:50

14سالہ برطانوی  سائیکل سوار  نے  ریکارڈ وقت یعنی 29 دن میں آسٹریلیا عبور ..

ایک برطانوی سائیکل سوار نے مشرقی آسٹریلیا سے مغربی آسٹریلیا تک ہزاروں میل کا فاصلہ تقریباً ایک ماہ میں طے کر لیا۔
سیام جنٹاکیریکٹ ، جو آسٹریلیا کو عبور کرنے دوران ہی 14 سال کا ہوا ہے، نے تقریباً100 میل روزانہ کا سفر کر کے 29 دن میں اپنا سفر مکمل کیا۔

(جاری ہے)


سیام سڈنی سے پرتھ تک 3000 میل کے سفر کے دوران ایک ٹرک سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔ کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کے باعث اسے ایک دن ہسپتال بھی رہنا پڑا۔اس سفر کے دوران سیام کی ماں تانیہ جیفرے بھی اپنی گاڑی میں اس کے پیچھے پیچھے رہی۔
سیام نے اپنے سفر کا اختتام ساحل پر سمندر کے پانی کےاندر جا کر کیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اب اپنے  پروفیشنل سائیکلسٹ بننے کی امید ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :