کوئٹہ ، مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق

بدھ 5 اپریل 2017 23:32

کوئٹہ ، مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم ایک بچی سمیت 5 افراد جاں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں میں 10 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ سے نوشکی جانیوالی مسافر وین لک پاس کے قریب کوئٹہ تفتان شاہراہ کراس پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر موقع جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 مسافر جن میں حبیب اللہ ‘ محمد عمر ‘ نصیب اللہ ‘ فہیم ‘ بی بی جمیلہ ‘درقاز ‘عبدالغفار ‘ زیب النساء ‘ محمد خان ‘ عامر خان اور عثمان شامل ہیں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :