لاہور ،بیدیاں مانوالہ چوک میں دھماکے کے بعد کاروبار بند ہو گیا

محکمہ کائونٹر ٹیررازم اور حساس اداروں کے اہلکاروں کا اطراف میں بھرپور سرچ آپریشن

بدھ 5 اپریل 2017 23:31

لاہور ،بیدیاں  مانوالہ چوک میں دھماکے کے بعد کاروبار بند ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بیدیاں میں مانوالہ چوک میں دھماکے کے بعد کاروبار مکمل بند ہو گیا اور تاجر واپس گھروں کو لوٹ گئے ، محکمہ کائونٹر ٹیررازم اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے اطراف میں بھرپور سرچ آپریشن کیا شناخت ظاہر نہ کر اسکنے والے متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دیہی علاقہ ہونے کے باعث علاقے میں صبح سات بجے کاروباری سر گرمیاں شروع ہو جاتی ہیں ۔ دھماکے کے بعد مانوالہ چوک میں تمام کاروبار بند کر دیا گیا اور تاجر واپس گھروں کو لوٹ گئے ۔ علاوہ ازیں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقوں میں بھرپور سرچ آپریشن کیا اور رہائشیوں سے ان کے شناختی کوائف چیک کئے ۔ اس دوران شناخت ظاہر نہ کر اسکنے والے متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان میں کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :