لاہور، ہیروین کینڈا بھجوانیکی کوشش ناکام

ملزمان بیڈمنٹن کی شٹل کاک کے ڈبوں کے ڈھکنوں میں چھپاکر کورئیر کمپنی کے ذریعے بھجوا رہے تھے

بدھ 5 اپریل 2017 23:28

لاہور، ہیروین کینڈا بھجوانیکی کوشش ناکام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) اقبال ٹاؤن پولیس نے ہیروین کینڈا بھجوانیکی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم نے ہیروئن بیڈمنٹن کی شٹل کاک کے ڈبوں کے ڈھکنوں میں چھپاکر کورئیر کمپنی کے ذریعے بھجوانے کی کوشش کی۔ ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم ذیشان شمسی نے گیارہ سوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن بیڈمنٹن کی شٹل کاک کے درجنوں ڈبوں کیڈھکنوں میں پیک کرکیاقبال ٹاؤن میں نجی کورئیرکمپنی میں کینڈا بھجوانے کیلئے بکنگ کرائی۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پرملزم ذیشان کو موقع پرگرفتارکرلیا۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن رانا اشفاق کا کہناتھا کہ ملزم ذیشان شمسی کے ساتھ بکنگ کرانے والے ملازم سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ہیروئن کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ دس لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :