Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف کی لاہور میں خود کش حملے کی شدید مذمت

امن کے دشمن پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں،وفاقی و پنجاب حکومتیں اپنے حصے کا کام سرانجام دینے میں سنگین کوتاہیوں کی مرتکب ہورہی ہیں: عمران خان

بدھ 5 اپریل 2017 23:28

چیئرمین تحریک انصاف کی لاہور میں خود کش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں۔ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے غیر معمولی حکمت عملی اب ناگزیر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاقائی صورتحال اور چیلنجز مدنظر رکھ کر تیار کی گئی حکمت عملی موثر ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ وفاقی و پنجاب حکومتیں اپنے حصے کا کام سرانجام دینے میں سنگین کوتاہیوں کی مرتکب ہورہی ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔ عمران خان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کی معیاری اور مکمل نگہداشت کو یقینی بنائے۔ عمران خان نے شہدائ کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعا کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات