دہشت گردوںکا کوئی دین ہے نہ مذہب،دہشتگرد صرف دہشتگردہے ،پاکستان میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کے خاتمے کیلئے 20کروڑ پاکستانی متحد ہیں،پاک دھرتی سے فسادیوں کے ناپاک وجودکو پاک کر کے دم لیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی منتخب نمائندوں سے گفتگو
بدھ 5 اپریل 2017 23:28
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسورسے نمٹنے کیلئے قوم یکجان دوقالب ہے۔ایسے بزدلانہ حملے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ملکر پاکستان سے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کا صفایا کرنا ہے اورپاک دھرتی سے فسادیوں کے ناپاک وجودکو پاک کر کے دم لیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو بھی ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھر کردارادا کرنا ہے ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں اراکین قومی اسمبلی معین وٹو،اظہر قیوم ناہرہ،رکن پنجاب اسمبلی مہر فیاض،چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ مظہر قیوم ناہرہ اورسابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ شامل تھے ، صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.