قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیدیاں دھماکے کی تحقیقات کیلئے قریبی عمارتوں کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروںکا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

بدھ 5 اپریل 2017 23:24

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیدیاں دھماکے کی تحقیقات کیلئے قریبی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیدیاں روڈ کے دھماکے کی تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ کے قریب واقع عمارتوں کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروںکا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کے قریب واقع عمارتوں کی انتظامیہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ قبضے میں لے کر اس کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جائے وقوعہ کی طرف آنے والے راستوں اور دیگر شاہراہوں پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی جارہی ہے جس سے ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور اور اگر اس کے سہولت کاروںکی شناخت میں مدد مل سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :