اے ڈی خواجہ اتنے ہی اچھے افسر ہیں تو پنجاب میں لگا دیا جائے گا، مولا بخش چانڈیو

خواجہ او ر سندھ حکومت کی آپس میں نہیں بن رہی ، حکومت نے چار سال میں کچھ نہیں کیا، رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 5 اپریل 2017 23:21

اے ڈی خواجہ اتنے ہی اچھے افسر ہیں تو پنجاب میں لگا دیا جائے گا، مولا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ سے سندھ حکومت کی نہیں بن رہی۔ اگر وہ اتنے اچھے افسر ہیں تو پنجاب میں تعینات کر دیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت نے 4سال کیا کیا صرف الیکشن کی تیاری کر رہی ہے۔ لاڑکانہ میں 90ارب کے ترقیاتی فنڈ کی بات جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کی سندھ حکومت سے نہیں بن رہی انہیں ملازمتوں اور ترقیوں پر اعتراض تھا۔ اے ڈی خواجہ صوبائی حکومت کی پالیسی پر نہیں چل رہے تھے اگر وہ اتنے اچھے افسر ہیں تو پنجاب میں تعینات کر دیں۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :