ہمارے ہاں تعلیم صرف ڈگری اورنوکری کیلئے حاصل کی جاتی ہے مگر تعلیم کا اصل مقصد ایک بہتر انسان بنناہے جو لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرسکے ،ہمارا سماج عدم تحفظ کاشکارہے ،یہاں اخلاقی بحران اور سیاسی وتعلیمی قحط سالی ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترتربیت فراہم کرے
سیاسی وقبائلی رہنماء اور سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا سیمینار سے خطاب
بدھ 5 اپریل 2017 20:03
(جاری ہے)
سیمینار سے ان ریتھ کے سی ای او عبدالمتین اخوندزادہ ،ایجوکیشن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر سلمان آصف صدیقی ،ممتاز سرجن ڈاکٹر لعل محمد کاکڑ، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ فاروق کاکڑ، پرنسپل فضائیہ انٹرکالج طارق حسین ،آئی بی آئی کے ڈائریکٹر عمر فاروق ،ماہر تعلیم محمدمسلم پانیزئی ،عائشہ سلمان اور محبوب الحق نے بھی خطاب کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان ریتھ کے سی ای او عبدالمتین اخوندزادہ نے کاکہناتھاکہ سی پیک نالج کوریڈور ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کو آگاہی دینے کی ضرور ت ہے ،اس پروگرام کاانعقاد کا مقصد اپنے نوجوانوں میں علم کے حوالے سے آگاہی کرناہے ،اس سلسلے میں 9اپریل کو لورالائی ،10اپریل کوزیارت 12اپریل کو خضدار میں تعلیمی سیمینارز منعقد کئے جائینگے ،ہمارے معاشرے میں سیاست کی اصلاح سے پوری زندگی تبدیل ہوجاتی ہے مگر یہاں اس کے برعکس ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرے ،آج بلوچستان کے حالات یکسر تبدیل ہورہے ہیں ،سی پیک کے ذریعے نہ صرف بلوچستان بلکہ خطے میں تبدیلی آئیگی ،ان ریتھ کے زیراہتمام ہم مختلف پروگرامز کاانعقاد کررہے ہیں جس کا مقصد طلباء وطالبات ،والدین اور اساتذہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ معاشرے میں تعلیم کے شعبے میں ہونیوالی تبدیلیوں سے آگاہ کرے ۔ان ریتھ اور ایجوکیشن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر کے تعاون سے ایک روزہ سمینار کے شرکاء کو سلمان آصف صدیقی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس وقت سکول سسٹم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، والدین اوراساتذہ بچوں کو مارنے کی بجائے انہیں پیار اورمحبت سے بہت کچھ سیکھاسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو کچھ آج ہم نے سیکھا اس پر عمل کرے تو اس کے مثبت نتائج برآمدہونگے ،ہمیں اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بچے بہت کچھ اپنے والدین سے سیکھتے ہیں ،ہمیں کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے اور بچوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھنا چاہئے جس سے ان کے اندر خود اعتمادی بڑھ جاتی ہے اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کرداراداکرسکیںگے ،انہوں نے کہاکہ اگر انسان میں خوداعتمادی ،کریکٹر اور تخلیقی صلاحیت موجود ہو تو معاشرے میں سدھالاسکتاہے یہ صرف اس وقت ممکن ہے جب والدین اور اساتذہ بچوں کی معیاری تعلیم کے ساتھ اس کی بہترتربیت کرے ۔سیاسی وقبائلی رہنماء وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قومیں حکومت بناتی ہے اور حکومت قومی اصولوں کی تعین کرتی ہے جس میں معاشرتی ،سیاسی اور بین الاقوامی اصولوں کا تعین ہوتاہے ،جن قوموں کی مثالیں ہم دیتے پھررہے ہیں وہ حکومتیں عوام کی تشکیل کردہ ہے وہاں کی حکومتیں اپنے عوام کے مستقبل کے فیصلے ان کے امنگوں کے مطابق کرتی ہے اور وہ حکومت اپنے عوام کو جوابدہ بھی ہے مگر ہمارے ہاں بدقسمتی سے ایسا کوئی سسٹم موجود نہیں کیونکہ ہماری حکومت عوام کی نہیں بلکہ جعلی طریقے سے آئی ہے ،تعلیم اور تربیت کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا دونوں کو ریاست ہی ساتھ لیکر چلا سکتاہے اگر وہ عوام کی تشکیل کردہ ہو ،انہوں نے کہاکہ اخلاقی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے ،دوسری جنگ عظیم میں امریکہ کے پڑے لکھے لوگوں نے جاپان کے پرامن شہریوں پر حملہ کیا جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ مارے گئے ،انہوں نے کہاکہ اٹامک بم کسی انپڑھ نے نہیں بلکہ ایک تعلیم یافتہ شخص نے بنایاہے ،ہمارے ہاں تعلیم صرف ڈگری اورنوکری کیلئے حاصل کی جاتی ہے مگر تعلیم کا اصل مقصد ایک بہتر انسان بنناہے جو لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرسکے ،ہمارا سماج عدم تحفظ کاشکارہے ،یہاں اخلاقی بحران اور سیاسی وتعلیمی قحط سالی ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترتربیت فراہم کرے تاکہ ان کی سوچ اجتماعی کام کیلئے ہو جس سماج میں لوگ عدم تحفظ کاشکارہو وہ سماج اجتماعی مفادات پر توجہ نہیں دیتے بلکہ انفرادیت کو اہمیت دیتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.