سکھر, ایم کیو ایم ایک وائٹ پیپر دے رہی ہے تو ہم اس کے خلاف دس وائٹ پیپر دیں گی,سید قائم علی شاہ

بدھ 5 اپریل 2017 19:47

سکھر, ایم کیو ایم ایک وائٹ پیپر دے رہی ہے تو ہم اس کے خلاف دس وائٹ پیپر ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک وائٹ پیپر دے رہی ہے تو ہم اس کے خلاف دس وائٹ پیپر دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر سادھوبیلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ کی خدمت کی ہے اور سب سے زیادہ کراچی کی خدمت کی ہے اس لیے وہ ایسا کررہے ہیں ہم نے پہلے بھی سندھ کی خدمت کے حوالے سے اسمبلی میں وضاحت کی ہے اور دوبارہ بھی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیا سی محاذ آرائی نہیں چاہتے ہیں ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے اور وہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وائیٹ پیپر کی بات الیکشن کے لیے بھی ہو سکتی ہے کیونکہ الیکشن قریب آرہے ہیں اس لیے ہر جماعت اس کیلیے کام کرے گی ان کا کہنا تھا کہ بن قاسم باغ فروخت نہیں کیا اور نہ کرسکتے ہیں لیز پر دیا ہے اس میں کیا حرج ہے۔