لاہور:بیدیاں روڈ لاہور میں آرمی وین پر خودکش حملہ

لاہور ہائیکورٹ سمیت لاہور کی سیشن کورٹ، سول کورٹس اور کچہریوں میں سکیورٹی بڑھادی گئی

بدھ 5 اپریل 2017 19:38

لاہور:بیدیاں روڈ لاہور میں آرمی وین پر خودکش حملہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) بیدیاں روڈ لاہور میں آرمی وین پر خودکش حملہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ سمیت لاہور کی سیشن کورٹ، سول کورٹس اور کچہریوں میں سکیورٹی بڑھادی گئی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے لئے تعینات پولیس اہلکاروں کو مکمل چیکنگ کے بعد سائلین کو عدالتوں میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈی ایس پی ماڈل ٹائون نذر عباس نے ماڈل ٹائون کچہری کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انچارج کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں لاہور کی سیشن کورٹ سول کورٹ اور تینوں کچہریوں میں بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :