بیدیاں روڈ دھماکے کے خودکش حملہ آور کا خاکہ گر فتاری کیلئے پہلے سے جاری ہونیکا انکشاف

مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنانے والے حملہ آور کی موجودگی کا اشتہار تمام تھانوں میں پہلے سے ہی آویزاں‘کالی گاڑی میں لاہور شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات دی گئیں

بدھ 5 اپریل 2017 18:57

بیدیاں روڈ دھماکے کے خودکش حملہ آور کا خاکہ گر فتاری کیلئے پہلے سے جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) بیدیاں روڈ دھماکے کے خودکش حملہ آور کا خاکہ گر فتاری کیلئے پہلے سے جاری ہونیکا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنانے والے حملہ آور کی موجودگی کا اشتہار تمام تھانوں میں پہلے سے ہی آویزاں کردیا گیا تھا جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ عرفان نامی دہشتگرد کی عمر 24 سے 25 سال ہے اور وہ کالی گاڑی میں لاہور شہر میں داخل ہوچکا ہے اس لئے جس کسی کو بھی اس کی موجودگی کا پتہ چلا وہ فوری طور پر متعلقہ نمبرز پر اطلاع کرے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مختلف پہلوں سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور واضح امکان ہے کہ جاری کئے گئے اشتہار میں مطلوب دہشتگرد نے ہی خودکش دھماکہ کیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے باجود حملہ آور گرفت میں نہ آسکا تھابیدیاں دھماکے کے بعد حملہ آور کا خاکہ تیار کرنے کیلئے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں جن میں عینی شاہدین نے جائے وقوعہ سے ملنے والے سر کی جاری کئے گئے اشتہار کی تصویر سے مشابہت کی تصدیق کردی ہے۔ایس ایچ او ماڈل ٹان کی جانب سے عینی شاہدین کو اشتہار دکھایا گیا۔