ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری سیریز ہوگی:شہریارخان

بدھ 5 اپریل 2017 17:33

ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری سیریز ہوگی:شہریارخان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2017ئ) چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کپتان مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی، اس معاملے پر مصباح الحق سے بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے تاہم یہ ان کا آخری دورہ ثابت ہوگا۔شہریارخان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے اپنی ایمرجنگ ٹیم بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ، بنگلا دیشی بورڈ کا اصل مسئلہ سیاسی ہے لیکن وہ سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بتا دیا ہے کہ سیریز نہ کھیلنے پر قانونی کاروائی ہو گی۔