سانحہ بیدیاں روڈ:شہداء کی نمازجنازہ ایوب اسٹیڈیم میں اداکردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اپریل 2017 16:54

سانحہ بیدیاں روڈ:شہداء کی نمازجنازہ ایوب اسٹیڈیم میں اداکردی گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اپریل2017ء): بیدیاں روڈدھماکے کے کی نمازجنازہ ایوب اسٹیڈیم میں اداکردی گئی ہے،نمازہ جنازہ میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صاد ق علی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، گورنرپنجاب، آئی جی پنجاب پولیس سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور سیاسی وسماجی رہنماؤں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے آج صبح 8بجے کے قریب بیدیاں روڈ پرمردم شماری کی ٹیم کودہشتگردحملے کانشانہ بنایاگیا۔جس میں4فوجی جوانوں سمیت 6افرادجاں بحق ہوگئے ۔جبکہ دھماکے میں 20کے قریب افرادزخمی ہوئے ہیں۔