اسفندیارولی کی لاہوردھماکے کی مذمت

بدھ 5 اپریل 2017 16:59

اسفندیارولی کی لاہوردھماکے کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں و سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ مردم شماری ٹیم پر حملہ اس بات کی جانب بھی نشاندہی کرتا ہے کہ اس اہم عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، مرکزی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،انہوں نے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :