مقتولین کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہوں، لیکن شرط یہ ہے کہ پولیس نہ ہو۔ملزم عبد الوحید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اپریل 2017 15:57

مقتولین کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہوں، لیکن شرط یہ ہے کہ پولیس نہ ہو۔ملزم ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اپریل 2017ء) :سرگودھا میں مریدوں کا بہیمانہ قتل کرنے والے پیر ملزم عبد الوحید کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مریدوں کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی سخت سکیورٹی میں مرکزی ملزم عبد الوحید کو ڈیوٹی جج رانا زاہد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جج نے استفسار کیا کہ تم نے اتنے لوگوں کو قتل کیوں کیا؟ جس پر ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے گناہ جھاڑ کر ان کی قربانی دی ہے۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ جج صاحب آپ میرے ساتھ درگاہ پر آئیں میں ان لوگوں کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ پولیس موقع پر موجود نہ ہو۔ملزم کا کہنا تھا کہ مقتولین میرے مرید ہونے کے ساتھ ساتھ اولاد کی طرح تھے۔ میں نے حضرت ابراہیم ؑ کی طرح ہی کیا۔ اور اپنی اولاد کی قربانی دے دی۔

متعلقہ عنوان :