بھارتی ریاست تامل ناڈو میں قحط سالی کی وجہ سے چینی کی پیداوار میں 10 لاکھ ٹن تک کمی آنے کا خدشہ

بدھ 5 اپریل 2017 15:28

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2017ء) بھارت میں گنے کی پیداوار دینے والی بڑی ریاستوں میں سے ایک تامل ناڈو میں قحط سالی کی وجہ سے چینی کی پیداوار میں کمی آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی کی پیداوار شروع ہونے کا روایتی سیزن اکتوبر میں شروع ہوتا ہے اور تامل ناڈو کی شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2017/2018 کے سیزن کے دوران تامل ناڈو میں 6 لاکھ ٹن چینی پیدا کی جا سکے گی جو گذشتہ سیزن سی10 لاکھ ٹن کم رہے گی۔گزشتہ سیزن میں تامل ناڈو کی شوگر ملز نے چینی کی 1.36 ملین ٹن پیداوار دی تھی ۔تامل ناڈو میں رواں سیزن کپاس کی پیداوار بھی گزشتہ سیزن کے مقابلے 21 فیصد سی550,000 گانٹھیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ قحط نے بھارت کی دوسری ریاستوں میں بھی فصلات کو متاثر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :