مردم شماری ٹیم پر خودکش حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہی:اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

آرمی کے نوجوانوں،اساتذہ نے شہادتیں پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر ودیگر کا رد عمل

بدھ 5 اپریل 2017 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) مردم شماری کی ٹیم پر حملہ سے ثابت ہوگیا کہ ابھی تک فتنہ پرور موجود ہیں ان کو شکست فاش دینے تک قوم جدوجہد جاری رکھے، اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر،ذکی الدین،عبدالغفار،محمد عدنان،ملک علی رضا چوہان،محمد عمران خان،ملک قدیر ودیگر نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کو مزید برادشت نہیں کیا جا سکتا،بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے دردندے ہیں انھیں انسان کہناا نسانیت کی توہین ہے ،مردم شماری کرتے ہوئے لاہور میں شہادتیں پیش کرنے والے فوجیوں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہداء نے پاکستان کی خاطر قربانیاں پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا انہوں نے کہا کہ دینی قیادت اول روز سے ہی پاکستان میں خود کش حملے حرام قرار دے چکی اسلامی تحریک طلبہ پاکستان میں خود کش حملوں پر وہی موقف رکھتی ہے جو پاکستان کی دینی قیادت کا ہے ،موجودہ نظام حکومت اسلامی قوانین کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے والے جہنمی ہیں اسلام نے ایسے عناصر کی سر کوبی کیلئے سختی سے حکم دیا ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سب سے پہلے ملک میں اسلامی نظام خلافت قائم کیا جائے تاکہ اسلامی قوانین کے مطابق فساد فی الارض پھیلانے والوں کو عبرت ناک سزا دی جا سکے۔

(جاری ہے)

اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں کا مرکز امریکہ،اسرائیل،بھارت ہے جنھیں حالیہ حملہ سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔