حیدر عباس رضوی نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا

بدھ 5 اپریل 2017 15:01

حیدر عباس رضوی نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیاہے۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے وطن واپسی کی تصدیق کی ہے کہ حیدر عباس رضوی جلد وطن واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں حیدر عباس رضوی بھاری اکثریت سے رابطہ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بیرون ملک رہ کر بھی ایم کیوایم پاکستان کے فعال رکن کے طور پر کام کرتے رہے۔حیدر عباس رضوی گزشتہ سال سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :